Thursday, April 25, 2024

گیئرپیڈرسن نمائندہ خصوصی برائے شام نامزد کر دیئے گئے

گیئرپیڈرسن نمائندہ خصوصی برائے شام نامزد کر دیئے گئے
November 1, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے گیئر پیڈرسن کو نمائندہ خصوصی برائے شام نامزد کر دیا۔ انتونیو گوتریس نے گیئر پیڈرسن کی نامزدگی سے متعلق سکیورٹی کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا، برطانیہ ،چین ،روس فرانس اور جرمنی نے اُن کی نامزدگی کی حمایت کی ہے۔ گیئر پیڈرسن اس وقت چین میں ناروے کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ موجودہ نمائندہ خصوصی برائے شام سٹیفن ڈی مستورا یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔