Thursday, March 28, 2024

گھی اور کوکنگ آئل کے مشہور برانڈ کسان گھی کی اپنے صارفین کیلئے عید سے پہلے عیدی

گھی اور کوکنگ آئل کے مشہور برانڈ کسان گھی کی اپنے صارفین کیلئے عید سے پہلے عیدی
May 30, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) گھی اور کوکنگ آئل کا مشہور برانڈ کسان گھی اپنے صارفین کو عید سے پہلے عیدی دے رہا ہے۔ روزانہ جیت کا مزہ اسکیم کے تحت ہر روز بے شمار خوش نصیبوں کو قیمتی انعامات مل رہے ہیں۔ روزانہ جیت کا مزہ کسان گھی کی اس بڑی انعامی اسکیم کے باعث فیصل آباد کے علاقے سمندری کے دو رہائشیوں محمد طارق اور عابد حسین کے دل خوشی سے باغ باغ ہو گئے۔ ان دونوں خوش نصیبوں کو گھی کے ڈبے کے ساتھ ساتھ کارڈ سکریچ کے ذریعے نکلنے والی موٹرسائیکلیں دی گئیں۔ یکم مئی سے 30 جون تک ملک بھر میں جاری اس انعامی سکیم سے روزانہ جیت کا مزہ کے تحت گھی کے ایک چھوٹے پاؤچ سے لے کر بڑے ڈبے تک ہر خریدار کو انعامات دیے جائیں گے۔