Friday, May 3, 2024

گھڑ سواری کا کھیل نوجوانوں میں مقبولیت اختیار کر نے لگا

گھڑ سواری کا کھیل نوجوانوں میں مقبولیت اختیار کر نے لگا
January 2, 2018

لاہور ( 92 نیوز )  نوابوں کا کھیل گھڑ سواری  اب نوجوان بالخصوص بچوں میں بطور مشغلہ بے حد مقبولیت اختیار کر رہا ہے ۔ ننھے گھڑ سواروں کیلئے یہ کھیل نہ صرف جسمانی تندرستی کا زریعہ ہے بلکہ اس کے زریعے بچوں میں جانوروں سے لگاؤ بھی پیدا ہوتا ہے ۔

سر پر ہیلمٹ،  پیروں میں لمبے بوٹس پہنے ، ہاتھوں میں گھوڑے کی لگام تھامے اور کچھ کر دکھانے کی لگن میں مگن لاہور کےننھے بچے کم عمری میں ہی گھڑ سواری کا شوق رکھتے ہیں ۔

بچوں کے اس مہنگے شوق پر والدین بھی سر تسلیم خم کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں گھڑ سواری جیسے کھیل بچوں کی جسمانی افزائش کیے لیے انتہائی سودمند  ہیں ۔

بچوں میں اس کھیل کے بڑھتے شوق کے پیش نظر رائڈنگ کلبز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں  گھر سواری سکھانے کیلئے ٹرینڈ سٹاف سمیت تازہ دم گھوڑے صبح اور شام کے اوقات میں دستیاب ہیں۔