Saturday, April 20, 2024

گھوٹکی:کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا راکٹ لانچر سے حملہ پانچ اہلکار زخمی

گھوٹکی:کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا راکٹ لانچر سے حملہ پانچ اہلکار زخمی
May 13, 2015
گھوٹکی(ویب ڈٰیسک)گھوٹکی رونتی کے کچےکے علاقے  میں پولیس پکٹ پر ڈاکووں کا راکٹ لانچر سے حملہ ،پانچ پولیس اہلکار زخمی تمام زخمیوں کو پولیس نے ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو منتقل کردیا گیا ہے تین اہلکاروں کی حالت تشویش ناک۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی رونتی کے کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران ڈاکووں کی جانب سے پولیس پکٹ پر راکٹ لانچر سے حملہ ۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں پکٹ پر تعنیات پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگے ،زخمی ھونے والے پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو منتقل کردیا گیا تین اہلکاروں کی حالت تشتویشناک ہے جنہیں  شیخ زائد ہسپتال منقتل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے میں قائم پولیس پکٹ شیرو پر اس وقت حملہ کیا گیا جب پولیس کی جانب سے ڈاکووں کے خلاف زمینی کارروائی کی جا رہی تھی۔ ڈاکووں کی جانب سے پولیس پر جوابی حملہ کیا گیا اور ڈاکووں نے پولیس پکٹ پر راکٹ لانچر فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور تمام زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق ڈسٹرکٹ خیرپور سے ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ تبادلہ جاری ہے تاہم ڈاکووں کی جانب سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔