Friday, April 26, 2024

گھوٹکی کے مزید 50دیہات زیرآب آ گئے !!! دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی

گھوٹکی کے مزید 50دیہات زیرآب آ گئے !!! دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی
August 2, 2015
کراچی (92نیوز) دریائے سندھ کے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورگھوٹکی کے مزید 50 دیہات زیرآب آگئے۔ سکھر کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ سیلاب متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کی بپھری موجوں نے جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد اب سندھ کارخ کرلیا ہے جبکہ سیلابی ریلہ ہندوو¿ں کے تیرتھ آستان سادھوبیلہ میں داخل ہوگیا ہے۔ ادھردریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پراونچے درجہ کاسیلاب اورپانی کا بہاو پانچ لاکھ چھبیس ہزار دوسونوے کیوسک ہوگیاہے۔ ارسا نے چشمہ بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ چشمہ بیراج میں گرنے والے تمام دریاو¿ں اور نالوں میں شدید طغیانی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ آئندہ چھتیس گھنٹوں میں پانی کا بہاو سات سے آٹھ لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ گڈو بیراج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے کندھ کوٹ اور کچے کے دس دیہات زیر آب آگئے۔ خیبرپختونخوا کے دیگرحصوں کی طرح مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ میں بھی موسلادھاربارش نے شدت اختیارکرلی ہے۔ مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی کی شکل اختیارکرتے ہوئے درجنوں دکانوں اورمکانوں کو ڈبودیا ہے۔ نوشہرہ میں دریائے کابل پر سیلابی ریلے کے باعث بند ٹوٹنے کے نتیجے میں سیلابی پانی کیمپ کورونہ کے علاقے میں گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق اس علاقے میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔