Thursday, April 25, 2024

گھوٹکی کے غریب دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

گھوٹکی کے غریب دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
October 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) فالودے اور پاپڑ والے کے بعد ارب پتی دھوبی کی انٹری ہو گئی۔ گھوٹکی کے غریب دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔ ایف بی آر نے رمیش کمار کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر دھوبی کا کام کرنے والے شہری کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس تھما دیا جس کے مطابق متاثرہ شخص نے 2015 اور 2019 میں اربوں روپے کی خریداری کی تھی  جس پر رمیش کمار نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے 2009 سے ایک شوگر مِل میں کام کرتا ، سینیٹری کا کام کرتا تھا لیکن 2 سال پہلے ملازمت چھوڑدی تھی اور اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشن کا کچھ معلوم نہیں ۔ ایف بی آر نے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کر لیا ہے۔