Friday, April 26, 2024

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، ڈاکوﺅں کے جوابی حملے میں ایس ایچ او شہید ، 2 پولیس اہلکار زخمی

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن، ڈاکوﺅں کے جوابی حملے میں ایس ایچ او شہید ، 2 پولیس اہلکار زخمی
April 29, 2015
گھوٹکی (نائنٹی ٹو نیوز) گھوٹکی پولیس کا رونتی کے کچے میں ڈاکوﺅں کےخلاف آپریشن، ڈاکوﺅں اور پولیس میں مقابلہ۔ ڈاکوﺅں نے پولیس پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے ایس ایچ او شہیدجبکہ دوپولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے ایس ایچ او کے جسدخاکی اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے پندرہ روز قبل بدنام زمانہ ڈاکو سلطان عرف سلطو اور چھوٹو بکھرانی کےخلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ گھوٹکی پولیس سلطان ڈاکو کے قریبی ساتھی گڈو عرف ایس پی ڈاکو کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے تھی کہ اسی دوران ڈاکوﺅں نے پولیس پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جروار محمد حسن کولاچی موقع پر ہی شہید اور دوپولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہید ایس ایچ او کے جسدخاکی کو تعلقہ ہسپتال اوباڑو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شیخ زائد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور ڈاکوﺅں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک پولیس کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے۔