Monday, May 13, 2024

گھوٹکی کا نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ لایا

گھوٹکی کا نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ لایا
January 30, 2019
گھوٹکی  (92 نیوز) گھوٹکی کا نوجوان چینی لڑکی کو بیاہ لایا ۔ جیسکا   اسلام قبول کرنے کے بعدگھوٹکی کے نوجوان سے شادی کی ۔ سرحدیں بھی رکاوٹ نہ بن سکیں،محبت کی ڈور میں بندھے دو دل ایک ہوگئے،چینی لڑکی نےاسلام قبول کرکے گھوٹکی کے نوجوان سے شادی کرلی۔ جیسکا نےپاکستان پہنچنے کے بعدبھرچونڈی شریف میں اسلام قبول کیا اور نوجوان  امتیاز سے شادی کرلی،جیسکا کا اسلام نام سارا بی بی رکھا گیا ہے۔ پاکستانی نوجوان امتیاز اور جیسکا چین میں ایک ساتھ چانگشا یونیورسٹی میں پڑھتے تھے،اسی دوران دونوں کی دوستی ہوگئی۔ امتیاز تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس  پہنچا تو محبت کی ڈور میں بندھی جیسکا بھی پیچھے چلی آئی اور دونوں شادی کرکے عمربھر کے ساتھی بن گئے۔