Thursday, April 18, 2024

گھوٹکی کا بڑ اانتخابی معرکہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا

گھوٹکی کا بڑ اانتخابی معرکہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا
July 24, 2019
گھوٹکی ( 92 نیوز) گھوٹکی کا بڑا انتخابی معرکہ پیپلزپارٹی نے جیت لیا  ، این اے 205 کے ضمنی الیکشن میں سردارمحمد بخش مہر 89 ہزار180ووٹ لے کر فاتح قرار  پا گئے ،  آزادامیدوار سردار احمد علی مہر72 ہزار 499ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کے محاذ پر کامیابی سمیٹ کر تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست پر قبضہ جما لیا، گھوٹکی کے حلقہ  این اے 205  کے ضمنی انتخابات میں سردار محمدبخش خان نےمیدان مارلیا ۔ غیر حتمی اور  غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار سردار محمد بخش مہر  نے 89 ہزار 359 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد علی مہر نے 70 ہزار 848 ووٹ حاصل کئے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 205 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 اعشاریہ 20 فیصد رہا، ایک لاکھ 73 ہزار 953 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،جبکہ،6 ہزار 32 ووٹ مسترد ہوئے۔ سال 2018 کے عام انتخابات میں این اے 205 سے تحریک انصاف کے سردار علی محمد خان مہر کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال پر یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ پی پی امیدوار کی کامیابی پر جیالوں نے خوب جشن منایا ،، بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور خورشید شاہ گھوٹکی پہنچے اور کامیاب امیدوار کو مبارکباد پیش کی۔ م یڈیا سے گفتگو میں پی پی چیئرمین  نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، کہا کہ آج عوام دشمن بجٹ، نیا پاکستان  کو شکست ہوئی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گھوٹکی کی نشست جو دھاندلی کرکے جیتی گئی تھی عوام نے  وہ  پیپلز پارٹی کو دوبارہ جتوائی ہے ،گھوٹکی کے عوام نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتے۔