Saturday, April 20, 2024

گھوٹکی: ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج، جے یو آئی کا قومی شاہراہ پر دھرنا

گھوٹکی: ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج، جے یو آئی کا قومی شاہراہ پر دھرنا
December 27, 2015
گھوٹکی (نائنٹی ٹو نیوز) جمعیت علما اسلام کے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل نہ کئے جانے کے خلاف جے یو آئی کے کارکنوں نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں منتقل نہ کرنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نےمقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کا وعدہ کیا مگر اب سندھ حکومت ہی اس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔