Friday, March 29, 2024

گھوٹکی پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلوں پر کروڑوں روپے اڑانے کی بازگشت

گھوٹکی پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلوں پر کروڑوں روپے اڑانے کی بازگشت
April 27, 2015
گھوٹکی(92نیوز)گھوٹکی پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف دس روز سے آپریشن جاری  ہےاس آپریشن کی اصل کہانی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلوں  پر کروڑوں  روپے کے ضیاع کا انکشاف ہوا ہے۔کئی سال  سے جاری آپریشن کے دوران گھوٹکی پولیس ڈاکوؤں تک نہ پہنچ سکی ،پہنچے بھی کیسےتمام تر پولیس آپریشنز جعلی ۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  درجنوں پولیس گاڑیاں کچے کےعلاقوں میں گشت کر رہی ہیں اور ای پی سیز بھی گھومتے نظر آ رہے ہیں مگر صرف فلم بنوانے کے لئے ۔ پولیس  تو اصلی ہےمگر  آپریشن  نقلی جس میں گولیاں بھی چلائی جاتی ہیں مگر ہوا میں ، فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک  کیمرہ مین  کی ڈائریکشن پر کام کیا جارہا ہے۔ کچے کے لوگوں کے مطابق تمام تر آپریشنز جعلی ہیں علاقے میں ڈاکو نہیں اور جہاں ڈاکو ہیں وہاں پولیس کارروائی کرتی ہی نہیں ، لوگوں کے مطابق یہ آپریشنز پولیس کی کمائی کا ذریعہ ہیں۔ [caption id="attachment_9173" align="alignnone" width="401"]fake2 جعلی مقابلے کی فائل فوٹو[/caption] [caption id="attachment_9174" align="alignnone" width="401"]fake.3 جعلی مقابلے کا ایک اور منظر[/caption]