Thursday, March 28, 2024

گھوٹکی : پنشن کی رقم نہ دینے پر بیٹوں نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

گھوٹکی : پنشن کی رقم نہ دینے پر بیٹوں نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
December 28, 2015
گھوٹکی (92نیوز) گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں پیسے کی ہوس نے خون سفید کر دیا۔ باپ کی محبت اور پرورش کا صلہ‘ لالچی بیٹوں کابوڑھے باپ پر تشدد‘ پنشن کی رقم نہ دینے پر باپ کو کمرے میں بند کر دیا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو آزادی دلائی۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے فوجی محلہ میں بیٹوں نے پنشن کی رقم نہ دینے پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور کمرے میں بند کر دیا۔ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے متاثرہ شخص کر بازیاب کرایا۔ پولیس نے دونوں بیٹوں شہریار چاچڑ اور وقار چاچڑ کے خلاف رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ بیٹوں کے ظلم کا شکار ہونے والے مختیار چاچڑ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نافرمان ہوچکے ہیں۔ سنگدل بیٹوں نے شدید تشدد کیا‘ جب وہ بے ہوش ہوگیا تو بیٹوں نے قتل کرنے کی نیت سے گھر کے ایک کمرے میں بند کردیا۔ جب وہ ہوش میں آیا تو چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے اس کی جان بچائی۔ پولیس نے مختیار چاچڑ کو ڈہرکی اسپتال منتقل کردیا ہے۔