Thursday, May 9, 2024

گھوٹکی ٹرین حادثہ، کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

گھوٹکی ٹرین حادثہ، کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم
June 8, 2021

کراچی (92 نیوز) گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثہ، کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔ دس ٹرینوں کو منسو خ کردیا گیا۔

گھوٹکی کے قریب المناک ٹرین حادثہ، ٹرینوں کی آمد و روانگی کا شیڈول درہم برہم ہوگیا۔ کراچی سے ملک مختلف شہروں کو جانے والی دس ٹرینیں تیکنیکی بنیادوں پر صرف ایک روز کیلئے منسوخ کردی گئیں۔

ریلوے کی جانب منگل کی دوپہر اور شام میں کراچی کینٹ سے ملتان لاہور، اور راولپنڈی جانے والی علامہ اقبال، پاکستان ایکسپریس، جناح ، قراقرم، پاک بزنس، ملت، تیزگام، ذکریا اور سر سید ایکسپریس منسوخ کردی گئیں۔

ٹرینیں منسوخ ہونے سے کینٹ اسٹیشن پر اپنی منزل کی جانب روانگی کیلئے تیار بیٹھے مسافر بھی پریشان نظر آئے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی کے مطابق کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو سو فیصدری فنڈ کیا جائیگا جبکہ ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کروانے والے مسافر وہیں سے ری فنڈ لیں۔

آج رات کراچی کینٹ سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن اور پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس اپنے مقرر وقت پر ہی روانہ ہونگی۔