Friday, April 19, 2024

گھوٹکی میں کچی شراب کی سات سو بھٹیوں کا انکشاف

گھوٹکی میں کچی شراب کی سات سو بھٹیوں کا انکشاف
March 17, 2015
گھوٹکی(ویب ڈیسک)ضلع گھوٹکی میں پولیس کی سر پرستی میں موت کا بیوپار جاری ہے جبکہ کچی شراب کی سات سو بھٹیوں کابھی انکشاف ہوا ہے۔ پولیس اہکاروں کی لاکھوں روپے کی منتھلی مقرربھٹیوں کے مالکاں کی بھی موجیں۔ بھٹیوں کی فوٹیجز۹۲ نیوز نے حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ضلع کی پانچ تحصیلوں کے مختلف علاقوں ریتی ۔کھنجو ۔گاوں قہر، بیروٹا،چانڈیا موری، چوک ماڑی،لانگوں،روانتی ،جروار،گڑھی چاکر، خانپور سمیت کئی علاقوں میں کچی شراب کا کاروبارعروج پرہے ۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب کی سات سؤ بھٹیوں کا انکشاف ھوا ہے ۔ موت کے بیوپاری پولیس کی سرپرستی میں موت بانٹ رہے ہیں ۔ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی لاکھوں روپے منتھلی مقرر۔ پانچ سال قبل گھوٹکی ضلع میں کچی شراب پینے سے تیس سے زائد افرادکی  ہلاکت ھو گئی تھی جس کے بعد اس کام میں کمی آئی تھی مگر اب دوبارہ یہ کچی شراب کا کام عروج پر چل رہا ہے جہاں سے کم آمدنی والے افراد شراب خرید کر نوش کرتے ہیں جو کہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ جن کے ورثا کے پاس کم وسائل ھونے کے باعث ان کے مقدمات بھی داخل نہیں ہو سکتے ۔ اس موت کے کاروبار کے باعث سیاسی سماجی تنظیموں میں تشویش پائی جا رہی ہے مگر پولیس انتظامیہ نے خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔