Thursday, April 18, 2024

گھوٹکی میں پولیس آپریشن، ملزموں کی پناہ گاہوں کو آگ لگادی گئی

گھوٹکی میں پولیس آپریشن، ملزموں کی پناہ گاہوں کو آگ لگادی گئی
December 13, 2020

گھوٹکی (92 نیوز) گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران ملزموں کی پناہ گاہوں کو آگ لگادی گئی۔

گھوٹکی میں رونتی کے کچے کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑی میں نوگو ایریا بنے ہوئے علاقے میں داخل ہوئی۔ پولیس آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو آگ لگا دی، پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔