Wednesday, April 24, 2024

گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی نہر میں جاگری، تین اہلکار زخمی، حادثہ گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے پیش آیا

گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی نہر میں جاگری، تین اہلکار زخمی، حادثہ گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے پیش آیا
July 12, 2015
گھوٹکی (92نیوز) گھوٹکی ڈہرکی کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیزرفتار گاڑی ڈہرواہ نہر میں گر گئی۔ حادثے میں تین اہلکار زخمی، گاڑی نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں جاری، حادثہ تیز رفتار گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کے فوری بعد رینجرز ہیڈکوارٹر میرپور ماتھیلو سے ایمبولینس اور امدادی کاموں کےلئے نفری پہنچ گئی جس کے بعد حادثہ میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ حادثے کا شکار گاڑی کو نہر سے نکالنے کےلئے امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔