Saturday, April 20, 2024

گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ، 2 رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق

گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ، 2 رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق
June 19, 2020
گھوٹکی (92 نیوز) گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ گھوٹکی میں ایک کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریلوے اسٹیشن گھوٹا مارکیٹ کے قریب  دھماکا ہوا جس میں رینجرز اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ لنجار کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی  گئی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب واقعے کی تحقیقات کیلئے آنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی سانگی کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں سب انسپکٹر مینہوں خان جاں بحق اور 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ رکن قومی اسمبلی محمد بخش مہر اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ محمد بخش مہر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار متحرک ہیں۔ دھماکے کی تقیقات ہونی چاہییں۔ دوسرے حادثے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاورں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔