Tuesday, April 23, 2024

گھوٹکی: دیہاتیوں نے نہر سے نایاب نسل کی ڈولفن پکڑ لی

گھوٹکی: دیہاتیوں نے نہر سے نایاب نسل کی ڈولفن پکڑ لی
January 7, 2017

گھوٹکی (92نیوز) گھوٹکی کی نہر میں ایک اور نایاب ڈولفن آ گئی جسے مقامی افراد نے پکڑ لیا جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کے رن وے سے گزشتہ روز پکڑے جانے والے نایاب نسل کے ہرن کو جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگلی اور آبی حیات کے حوالے سے آج کا دن خاصا دلچسپ ثابت ہوا۔ ایک نایاب نسل کی ڈولفن تیرتی ہوئی گھوٹکی کی نہر میں آن پہنچی جیسے مقامی افراد نے پکڑ لیا۔  

ڈولفن کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔ گھوٹکی کی نہروں سے ایک مہینے کے اندر ملنے والی یہ نایاب نسل کی تیسری ڈولفن ہے۔ دوسری جانب نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ایک ہرن کی زندگی میں ہریالی لوٹا دی گئی۔

یہ ہرن گزشتہ روز سیالکوٹ ائیرپورٹ کے رن وے پر داخل ہو گیا تھا جسے ائیرپورٹ کے عملے نے پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے سپرد کر دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اسے بجوات کے ہرے بھرے جنگل میں آزاد کر دیا۔