Saturday, April 27, 2024

گھوٹکی : آزاد امیدوار اور فنکشنل لیگ کے حامیوں میں تصادم  ایک شخص جاں بحق

گھوٹکی : آزاد امیدوار اور فنکشنل لیگ کے حامیوں میں تصادم  ایک شخص جاں بحق
November 2, 2015
گھوٹکی(92نیوز)گھوٹکی میں آزاد اُمیدوار اور فنکشنل لیگ کے حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک  شخص جاں بحق تفصیلات کےمطابق گھوٹکی یوسی لونی میں آزاد امیدوار اور فنکشنل لیگ کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق   ہو گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا آزاد امیدوار کا کزن  تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اطلاع ملتے ہی آزاد امیدوار کے مسلح حامی اسپتال پہنچ گئے کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا اس موقع پر یوسی لونی سے   کامیاب ہونے والے  آزاد امیدوار حاجی فقیر محمد نے بتایا کہ فنکشنل لیگ کے امیدوار سے ہار برداشت نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری طرف ڈہرکی کی  یوسی کھپروہی پر  آزاد امیدوار اور پی پی پی امیدوار کے حامیوں میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر  شدید لڑائی کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں ڈہرکی کی یوسی کھپروھی پر الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار اور پی پی پی  امیدوار کے حامیوں میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر ،ڈانڈوں اور گھوسوں سے ایک دوسرے پر وار چار زخمی ہوگئے،دونوں گروپوں کی حامیوں میں کیشدگی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اس موقع پر آزاد امیدوار عبدالباقی پتافی نے میڈیا کو بتایا کہ پی پی پی  کے امیدوار عبدالباری پتافی کو جتوانے کے لیے رزلٹ تبدیل کیا جارہا ہے اور اس مبینہ دھاندلی کے ذریعے جتوانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر وہ ریٹرننگ آفیسر کے نتائج تسلیم نہیں کرتے ۔