Thursday, April 25, 2024

گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سمیت 12 ہاٹ اسپاٹ علاقے سیل

گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سمیت 12 ہاٹ اسپاٹ علاقے سیل
June 18, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں  گھنٹہ گھر  کے آٹھوں بازاروں سمیت بارہ ہاٹ اسپاٹ سیل کر دئیے گئے، ایک بار پھر کاروبار ٹھپ ،دکانوں کو تالے پڑ گئے، رہائشی کالونیاں بھی سیل کر دی گئیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی سرکار نے ایکشن لیتے ہوئے شہر کے بارہ ہاٹ اسپاٹ سیل کر دئیے ، گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازار، ملحقہ رہائیشی کالونیوں کو بئیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں دکانیں بند کروا کر آگاہی مہم چلا رہے ہیں   ، رضا آبا،غلام محمد آباد ،مسلم ٹاون نمبر 1  ،عبداللہ گارڈن،ایڈن گارڈن جیسے رہائیشی علاقے بھی سیل کر دئیے گئے، کاروبار بند ہونے سے دکاندار گلے شکوے کرتے دکھائی دئیے  ۔

خواتین شاپنگ کا پلان ہر گز مت بنائیں کیونکہ انارکلی، بازار،بانو بازار، ٹاٹا مارکیٹ، جھال بازار سمیت تمام شاپنگ بازار بند رہیں گے۔

عوام کی لاپرواہی اور کورونا وائرس کا بڑھتا پھیلاؤ پھر سے لاک ڈاون کی وجہ بنا تو ہمارا پیغام بار بار یہی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنا لیجئے۔