Saturday, May 18, 2024

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس ، مالکن نے جسم استری سے جلا دیا

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس ، مالکن نے جسم استری سے جلا دیا
May 23, 2019
گوجرانوالہ  ( 92 نیوز) گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، استری کرتے ہوئے قیمتی کپڑے جل جانے پر مالکن نے 10 سالہ خدیجہ پر وحشیانہ تشدد کر کے معصوم کے بازو اور ٹانگیں زخمی کر دیں،استری لگا کر اس کا پیٹ اور کمر جلا دی۔ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعات میں تیزی آتی جا رہی ہے ، ایس ایچ اونوشہرورکاں کے مطابق نوشہرورکاں کی 10 سالہ خدیجہ اقبال ٹاؤن لاہورمیں وسیم نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق  بچی پرمبینہ طورپرتشددکیاگیا،والدین بچی کو نوشہرہ ورکاں لے آئے اور علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال داخل کروایا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی طرف سے بچی کے ورثاکو مکان،علاج اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے،ابھی تک کسی سرکاری ادارےکی طرف سےملزموں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔