Tuesday, May 7, 2024

گھریلو ملازمہ پر تشدد ، عدالت کا متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم

گھریلو ملازمہ پر تشدد ، عدالت کا متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم
December 8, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں عدالت نے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے اور تشدد کرنے والے بچے کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ویڈیو میں تشدد کرتے ہوئے بچے حمزہ کو آج طلب کر رکھا تھا جسے پولیس کی جانب سے عدالت پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے بچے کو 15 دسمبر کو طلب کر لیا۔

متاثرہ بچی صدف کو پولیس نے عدالت پیش کیا جسے معزز عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرتے ہوئے میڈیکل کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت میں گزشتہ روز جوڈیشل کی جانیوالی ملزمہ ثمینہ منیر کی درخواست ضمات پر سماعت نو دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ نئے نامزد ملزمان سدرہ اور فیصل نے 14 دسمبر تک عبوری ضمات حاصل کر لی ہے۔