Thursday, March 28, 2024

گھریلو صارفین کیلئے گیس 25 تا 138 فیصد مہنگی کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

گھریلو صارفین کیلئے گیس 25 تا 138 فیصد مہنگی کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال
January 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گھریلو صارفین کیلئے گیس 25 تا 138 فیصد مہنگی کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔ ڈیڑھ سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 214 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ پٹرول کی قیمت بھی 118 روپے کے قریب پہنچ گئی۔ ادویات مہنگی ہوئیں تو غریبوں کے جینے کی آس ٹوٹ گئی۔ مہنگی بجلی نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔ حکومت نے گیس صارفین سے 34 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری کر لی۔ گھریلو صارفین کیلئے گیس 25 تا 138 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔ مشیر خزانہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔