Friday, May 3, 2024

گھریلو صارفین سے آر ایل این جی کی مد میں 73 ارب روپے کی وصولی کا فیصلہ

گھریلو صارفین سے آر ایل این جی کی مد میں 73 ارب روپے کی وصولی کا فیصلہ
June 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس اور مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے بری خبر ہے کہ موسم سرما میں گیس بحران سے بچنے کی قیمت چکانے کا وقت آگیا، گھریلو صارفین کو فراہم کردہ آر ایل این جی کی مد میں 73 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس ، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے شہریوں پر ایک اور مشکل آن پڑی ، حکومت نے گھریلو صارفین کو فراہم کردہ آرایل این جی  کی مد میں 73ارب وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ،  نومبر2019تامارچ2020   گھریلو صارفین کو 1.3ارب کیوبک فٹ آرایل این جی فراہم کی گئی تھی۔

گیس شارٹ فال سے بچنے کیلئے گھریلو صارفین کومہنگی درآمدی گیس فراہم کی گئی جس کی وجہ سے سوئی نادرن کو 73ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔

 مالی بحران سے بچنے لئے صارفین سے اضافی وصولی ناگزیر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نےتین تجاویز کیساتھ سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔