Friday, April 26, 2024

گھریلو جھگڑوں سے تنگ جیٹھ نے بھابھی کو جلا کر خود سوزی کر لی

گھریلو جھگڑوں سے تنگ جیٹھ نے بھابھی کو جلا کر خود سوزی کر لی
November 20, 2017

گجرات (92 نیوز) گجرات کے نواحی گاؤں نیو نوشہرہ میں آئے دن کی لڑائی جھگڑے سے تنگ شخص نے بھاوج کو زندہ جلا کر خود سوزی کر لی۔
گجرات کے نواحی گاؤں نیو نوشہرہ میں گھریلو جھگڑوں اورآئے دن کی تکرار اور نا چاقی سے تنگ آ کر ندیم مرزا نامی شخص نے اپنے بھائی کی اہلیہ کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا اورخود سوزی کر لی۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ یوں معمولی تلخ کلامی اورگھریلو چپقلش سے دو گھر اجڑ گئے۔
تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے بھابھی کو جلانے کا مقدمہ مقتول ندیم مرزا کیخلاف خاتون کے شوہر نعیم کی رپورٹ پر درج کر لیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ خود سوزی کی کارروائی نہیں بلکہ مدعی مقدمہ کا اقدام لگتا ہے۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ .