Friday, May 3, 2024

گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے نئے ٹیکس ریٹ کا اطلاق

گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے نئے ٹیکس ریٹ کا اطلاق
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی صارفین کیلئے ٹیکس کارڈ جاری۔ پانچ سو روپے سے کم بل پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔ جبکہ ماہانہ پانچ سو تا بیس ہزار روپے بل پر دس فیصد ٹیکس لگے گا۔

بجلی کے بل ادا کرنیوالے لاکھوں صارفین اپنی ماہانہ بجلی کے بلوں میں کتنا ٹیکس دیں گے۔ حکومت نے سب واضح کردیا۔ بجلی کے گھریلو اور کمرشمل صارفین کیلئے ٹیکس کارڈ جاری کردیا۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے نئے ریٹ کا اطلاق شروع کردیا گیا۔

92 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق، 500 روپے سے کم بجلی کے بل پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا جبکہ ماہانہ پانچ سو تا بیس ہزار روپے بل پر دس فیصد ٹیکس لگے گا۔ اسی طرح بیس ہزار سے بڑھنے والے بل پر 12 فیصد کے علاوہ 1950 روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ یہ ریٹ نان ٹیکس ایکٹو صارفین کو ادا کرنا ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق، کمرشل اور صنعتی اداروں سے بجلی بنانے اور مجموعی بل کی رقم پر ٹیکس لگے گا۔ نان کمپنی صارفین کا سالانہ بل 3 لاکھ 60 ہزار سے بڑھنے پر کم سے کم ٹیکس لاگو ہوگا۔