Sunday, May 12, 2024

گھروں میں اشیا کی ڈٰلیوری کیلئے مکڑی جیسا روبوٹ تیار

گھروں میں اشیا کی ڈٰلیوری کیلئے مکڑی جیسا روبوٹ تیار
January 1, 2017

واشنگٹںن (ویب ڈیسک)امریکہ میں  اشیا گھر گھر ڈلیور کرنے کیلئے  مکڑی کے جیسا خصوصی روبوٹ  بنایا گیاہے تاہم اس کی چھ ٹانگیں ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق دور جدید میں جب ہر قسم کا کام سرانجام دینے کیلئے مشینوں کا سہارا لیا جارہا ہے تو اس کو دیکھتے ہوئے امریکہ میں اشیائے ضروریہ کی گھر گھر ڈلیوری کیلئے مکڑٰ جیسا روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے لیکن اس روبوٹ کی ٹانگیں چار کی بجائے چھے رکھی گئیں ہیں ۔  روبوٹ بنانےوالی  کمپنی  نے اسے سپائڈر روبوٹ کا نام دیا ہے ۔ روبوٹ کے خالق کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بائیولوجیکل  روبوٹس بناتے آئے ہیں ،ابھی سپائڈر روبوٹ پر تجربات جاری ہیں اگر اسکے ٹیسٹ کامیاب رہے تو اسے کمرشل بنیادوں پر بنایا جائے۔