Thursday, April 25, 2024

گھروں سے بے دخلی پراحتجاج کرنیوالے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

گھروں سے بے دخلی پراحتجاج کرنیوالے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
October 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گھروں سے بےدخلی  کےخلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں ، شیلنگ کی اور پانی کی توپ بھی چلائی گئی  جس کے باعث کئی مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں  پاکستان کواٹرز کے مکینوں نے گھروں سے بے دخلی کے خلاف احتجاج کیا تو  پولیس نےپرامن مظاہرین پرشیلنگ کی ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا جب واٹر کینن سے بھی مظاہرین کو دھویا گیا۔ پانی کی دھار مارتے پولیس نے خواتین بزرگ اور بچوں کو بھی نہ بخشا ، جس کی زد میں سب ہی آگئے ۔ پولیس ایکشن کے بعد پاکستان کواٹر کا علاقہ میدان جنگ کامنظرپیش کرنے لگا۔ کئی  خواتین اور بزرگ زخمی ہوگئے پولیس نے دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مظاہرین کوگلیوں تک محدود کردیا ، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے 5 اہلکارزخمی ہوگئے۔پولیس نے حراست میں لئے جانے والے افراد کو تھانے منتقل  کردیا۔