Wednesday, April 24, 2024

گھر میں بجلی پیدا کرنےکی لاگت ایک سال میں آدھی ہوگئی

گھر میں بجلی پیدا کرنےکی لاگت ایک سال میں آدھی ہوگئی
October 20, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)بجلی گھر سے زیادہ سستی بجلی اب گھر میں بنانا آسان ہو گی ا،  شمسی توانائی  سے گھر میں بجلی پیدا کرنے کی لاگت ایک سال میں آدھی ہوگئی  ۔ ماہرین کے مطابق دس برسوں میں شمسی توانائی کی لاگت نوے فیصد کم ہوگئی  ، اب بازار جائیں  چھوٹا سا بجلی گھر خریدیں اور اپنی بجلی خود بنائیں ۔

 بین الاقوامی توانائی کی ایجنسی کے مطابق شمسی توانائی تاریخ کی سب سے سستی بجلی پیدا کرکے توانائی سیکٹر میں انقلاب لا سکتی ہے ، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق  بجلی کے حصول کیلئے کوئلہ اب تک  سب سے سستا ذریعہ رہا ہے لیکن شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کے حصول نے کول سمیت تمام سستے ذرائع کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے سولر انرجی سب سے موزوں ترین ذریعہ ہے ، سولر انرجی میں کوئی فیول درکار نہیں ہوتا ، لیکن شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ، اپنے گھروں میں سولر پینلز لگا کر شمسی توانائی سے استفادہ کر سکتے ہیں۔