Saturday, May 4, 2024

  گھر میں اتنی ٹرافیاں ہوگئی ہیں کہ اب کسی اور ٹرافی کی گنجائش نہیں :شعیب ملک

   گھر میں اتنی ٹرافیاں ہوگئی ہیں کہ اب کسی اور ٹرافی کی گنجائش نہیں :شعیب ملک
May 27, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میں واپسی یادگار بنا دی، چھے سال بعد  سنچری بنانے میں کامیاب رہے، ثانیہ مرزا سے ٹوئٹر کے ذریعے مبارکباد  وصول کی اور پھر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں اتنی ٹرافیزہو گئی ہیں کہ مزید کسی ٹرافی کی گنجائش نہیں۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک زمبابوے کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ناکام رہے تو خدشہ تھا کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے ان پر اعتماد کیا اور وہ بھی اعتماد پر پورے اترے،  چھہتر گیندوں پر ایک سو بارہ  رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شعیب ملک کی سنچری کے فوری بعد ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹویٹ کیا اور  عمدہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا میچ  کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شعیب ملک نے  مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا،  انہوں نے یہ اقرار بھی کیا کہ گھر میں ان سے زیادہ ثانیہ مرزا کی جیتی ہوئی ٹرافیز موجود ہیں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ انہیں اپنی سنچری سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستانی ٹیم میچ جیت گئی۔