Wednesday, May 8, 2024

گھر سے لا پتہ ہونیوالی بچی ایک گھنٹے میں برآمد

گھر سے لا پتہ ہونیوالی بچی ایک گھنٹے میں برآمد
September 16, 2019
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سے لا پتہ ہونے والی دو سالہ بچی کو ڈولفن پولیس نے ایک گھنٹے میں ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر یا۔ لاہور کے علاقے ہجویری پارک سے ثمرہ نامی دو سالہ بچی  اپنے گھر سے لا پتہ ہوئی ، ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بچی کو اکیلے گھومتے پایا تو والدین کی تلاش شروع کر دی اور کچھ ہی دیر کی محنت کے بعد والدین سے ملوا دیا۔ دوسری جانب بچی کے گھر سے اچانک نکلنے کے کچھ دیر بعد والدین کو  بچی کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا  ، والدین پریشانی کے عالم میں بچی کو محلے اور گردو نواح میں تلاش ہی کر رہے تھے کہ ڈولفن پولیس نے پہنچ کر بچی والدین کے حوالے کردی ۔