Thursday, April 25, 2024

گھانا میں پٹرول سٹیشن پر دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز، صدر جان مہما کا تین روزہ سوگ کا اعلان

گھانا میں پٹرول سٹیشن پر دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز، صدر جان مہما کا تین روزہ سوگ کا اعلان
June 5, 2015
گھانا (ویب ڈیسک) گھانا میں پٹرول سٹیشن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔ گھانا کے صدر جان مہما نے دھماکوں سے ہلاکتوں پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دھماکے میں مرنے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی ہے جو شدید بارش سے بچنے کیلئے پٹرول سٹیشن پر موجود تھے۔ فائربریگیڈ کے مطابق دھماکہ قریبی بس سٹیشن پر لگنے والی آگ سے ہوا۔ آگ نے یکایک پٹرول سٹیشن اور دیگر عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی وجہ سے پٹرول سٹیشن کی عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ گیس سٹیشن سے متصل عمارتیں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں جہاں سے دس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پولیس اور فوج نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔