Wednesday, April 24, 2024

گگو منڈی میں اوباش کی چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

گگو منڈی میں اوباش کی چھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
March 2, 2020
گگو منڈی ( 92 نیوز) بورے والا کے علاقے گگو منڈی میں اوباش نے  چھ سالہ بچی کو  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم فرار ہوگیا جب کہ بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ دوسری جانب اوچ شریف میں  قریبی رشتہ دارکے ہاتھوں بچی قتل، لاش فصلوں سے برآمد ہو گئی ، پولیس نے زیادتی کا شبہ ظاہر کر دیا۔ گگومنڈی کے نواحی گاؤں 279 ای بی میں اوباش نوجوان طارق  کی ہمسائے نے چھ سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ، بچی کی حالت غیر ہونے پرملزم موقع سے فرارہوگیا۔ بچی کوتحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا، ورثاء کا ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے قریبی رشتہ دار کو گرفتار کیا جبکہ اصل ملزم ابھی تک فرار ہے۔ ادھراوچ شریف کے نواحی علاقہ  مخدوم پورمیں بچی کو قتل کرکے لاش فصلوں میں پھینک دی گئی ، پولیس نے ملزم راشد کوگرفتار کرلیا، ملزم  بچی کا قریبی رشتہ دار ہے اور  مبینہ طورپر بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی کو منہ دبا کرقتل کیا گیااور کانوں سے سونے کی بالیاں اتارلیں گئیں ۔