Friday, May 3, 2024

گڑھی خدا بخش، بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

گڑھی خدا بخش، بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
December 27, 2017

گڑھی خدا بخش ( 92 نیوز ) گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں ۔  پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں سینئر رہنماؤں نے پارٹی کو دھرنا سیاست سے دور رہنے کا مشورہ  دیا ۔ جنوبی اور وسطی پنجاب میں سرکردہ سیاستدانوں سے رابطےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

قائم علی شاہ نے کہاکہ 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔ آزاد کشمیر گلگت سمیت چاروں صوبوں سے آئے جیالے رہنماوں نے بھی مزار پر حاضری دی ۔ سبھی کا یقین اور عزم تھا کہ جمہوریت کی جدوجہد جاری رہے گی  ۔

سندھ کے وڈے سائیں نے مصطفی کمال اور انکی پارٹی کو سنجیدہ لیا نہ زیادہ تبصرہ کیا  مگر دعوی کیاکہ اگلے الیکشن میں ہماری کامیابی یقینی ہے ۔

بے نظیربھٹو کے پرانے قریبی ڈاکٹر صفدرعباسی اور ناہید خان نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی ۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی نوڈیرو ہاؤس میں  ہوا ۔  اجلاس میں ملک کی  مجموعی سیاسی  صورتحال اور آئندہ کی حکمت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔