Friday, May 17, 2024

گڑگاؤں میں انتظامیہ نے آٹھ مقامات پر مسلمانوں کا نماز جمعہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

گڑگاؤں میں انتظامیہ نے آٹھ مقامات پر مسلمانوں کا نماز جمعہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا
November 3, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ کے گڑگاؤں میں ضلعی انتظامیہ کا ایک اور مسلم مخالف فیصلہ سامنے آ گیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے گڑگاﺅں میں ضلعی انتظامیہ ہندوتوا دباو کے سامنے جھک گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گڑگاﺅں میں 37 نامزد مقامات میں سے آٹھ مقامات پر مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت منسوخ کر دی۔

منسوخی مقامی رہائشیوں اور ریزیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشنز کے اعتراض پر کی گئی۔ اجازت منسوخ مقامات میں بنگالی بستی سیکٹر 49، وی بلاک ڈی ایل ایف فیز3، سورت نگر شامل ہیں۔