Friday, April 26, 2024

گڈوبیراج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ !!! بیراج کے 60دروازے کھول دیئے گئے

گڈوبیراج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ !!! بیراج کے 60دروازے کھول دیئے گئے
August 1, 2015
لاہور (92نیوز) جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بارش نے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلہ مظفر گڑھ میں داخل ہوگیا، کئی دیہات ڈوب گئے سیلاب کے بعد گھوٹکی میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے۔ مظفرگڑھ میں ہیڈ تونسہ کے مقام پر اس وقت 5لاکھ 21ہزار کیوسک سیلابی پانی کی آمد اور اخراج جاری ہے۔ اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کئی بستیوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز سے ہونیوالی بارش نے سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ سیلابی ریلہ مظفر گڑھ کے بعد راجن پور سے ہوتا ہوا رحیم یار خان میں داخل ہوگا۔ دوسری طرف ڈیرہ غازی خان میں مسلسل بارش سے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے اور پانی دریائے سندھ میں شامل ہورہا ہے۔ گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پرپانی کا بہاو¿ 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا کے اعداد وشمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 62 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم بھرنے میں صرف پانی کی سطح 6 فٹ رہ گئی ہے۔ دریائے کابل میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔ دوسری طرف سکردو میں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے گلیشیر پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ مزید بارشوں سے چترال سمیت کئی علاقوں میں دوبارہ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔