Wednesday, May 8, 2024

گڈو تھرمپ پاور پاؤس ٹرپ کر گیا ، پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

گڈو تھرمپ پاور پاؤس ٹرپ کر گیا ، پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
January 3, 2019
کشمور ( 92 نیوز) گڈو تھرمل پاور ہاؤس  ٹرپ کر گیا جس سے  بجلی پیدا کرنے والے3یونٹ بند ہو گئے ،747میگاواٹ کے3یونٹ ٹرپ ہوئے ہیں۔ یونٹ ٹرپ ہونے سے سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، این ٹی ڈی سی کے500 کے وی کے  6 اور220کے وی کے 15 سرکٹ شدید متاثر ہوئے ۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کےباعث لیسکو، فیسکو اور میپکو کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے