Sunday, September 8, 2024

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی‘ سندھ بلوچستان کو بجلی کی فراہمی معطل

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی‘ سندھ بلوچستان کو بجلی کی فراہمی معطل
January 16, 2016
کراچی (92نیوز) گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث پانچ یونٹ ٹر پ کر گئے۔ بلوچستان سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کی بجلی فراہمی معطل۔ تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ فنی خرابی کی وجہ سے پانچ یونٹ ٹر پ کرگئے۔ یونٹ ٹرپ کر جانے سے بلوچستان سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ خیال رہے کہ گڈوتھرمل پاور اسٹیشن کے 10یونٹ کئی سالوں سے بند ہیں جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ تھر مل پاور اسٹیشن کے کل ٹوٹل 16یونٹ ہیں جس سے بجلی کی پیداوار 2402میگاواٹ ہے‘ باقی ایک یونٹ کام کر رہا ہے جہاں سے بجلی 40میگاواٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا کہ جلد ٹر پ یونٹ بحال ہوجائینگے۔