Sunday, September 8, 2024

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے ملتان جانیوالی مین لائن ٹوٹ کر بیراج میں گرگئی

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے ملتان جانیوالی مین لائن ٹوٹ کر بیراج میں گرگئی
January 22, 2016
  کشمور(92نیوز)ملک بھرمیں بجلی کا بحران شدت اختیارکر گیا  ایک تو بجلی کی پیدا وار ہی نہیں اور رہی سہی کسر تکنیکی خرابیوں نے پوری کر دی گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے ملتان جانے والی مین لائن ہی ٹوٹ کر گڈو بیراج میں جا گری سنگین۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے عوام کوپھر لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑ گیا ایک طرف پیدا وار کم دوسری جانب تکنیکی خرابیاں بھی پیدا ہونےلگیں ۔ گڈو تھرمل پاوراسٹیشن سے ملتان جانے والی 132کے وی کی مین لائن ٹوٹ گئی  مین لائن گڈو بیراج کے مقام پر ٹوٹی، جس سے تین پول بھی ٹوٹ گئے جبکہ بجلی کے تار بیراج کے اندر گر گئے  جس سے ملتان ریجن، بہاولپور اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ رواں ہفتے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہےبجلی کی پیداوار کم ہونے سے متعدد فیڈر ٹرپ کررہے ہیں جس کی وجہ سے طویل بریک ڈاؤن بھی کرنا پڑے اسی طرح بجلی بحران کے ساتھ پانی کی  فراہمی بھی معطل ہو رہی ہےوزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا کہ ملک میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے انہوں نے قلت کی تو نوید سنا دی لیکن یہ بحران کب تک ٹلے گااس کا جواب نہیں دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود طویل بریک ڈاؤن حکام بالا کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔