Sunday, September 8, 2024

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہم تاحال معطل‘ واپڈا خاموش

گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہم تاحال معطل‘ واپڈا خاموش
January 23, 2016
کشمور (92نیوز) کشمور گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاوروں کی مرمت اورمختلف گرڈ اسٹیشن کے طرف جانے والی بجلی بحال کرنے کے لئے واپڈا انتظامیہ تاحال خاموش ہے۔ عملہ بھی نہ پہنچ سکا جس کے باعث بجلی کا بحران جوں کا توں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوار کم جبکہ تکنیکی خرابیاں دور نہ کی جا سکیں جس کے باعث بجلی بحران شدت اختیارکر رہا ہے۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے ملتان ،گھوٹکی ، سکھر ،دادو، حیدرآباد گرڈ اسٹیشن کے لئے جانے والی 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کی مرمت کے معاملے پر واپڈا حکام خاموش بیٹھے ہیں۔ یہاں تک کے ٹوٹے ہوئے تاروں کو بھی نہ اٹھایا جا سکا۔ حکام کی روایتی سستی کی وجہ سے سندھ‘ پنجاب کے کئی اضلاع میں گھنٹوں بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل معطل ہے۔ اس ہفتے کے دوران واپڈا تھرمل پاور ہاوس میں خرابی کی وجہ سے یہ دوسرابڑا بریک ڈاو¿ن ہے۔ واپڈا حکام یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی خرابی دور کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ دوسری جانب شہری طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔