Friday, May 3, 2024

 گڈو بیراج میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے 20بستیوں میں پانی داخل

 گڈو بیراج میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے 20بستیوں میں پانی داخل
July 25, 2015
سکھر(92نیوز)گڈوبیراج میں مزید پانی بلند ہونے سے مزیدکھروڑ کے علائقے کے 20بستوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ،پنجاب سے آنے والہ سیلابی ریلہ گڈو بیراج میں مسلسل داخل ہورہا ہے گڈو بیراج میں پانی کی آمد5 لاکھ کیوسک اور اخراج  ریکارڈکیا گیاگڈو بیراج  میں مزید پانی بلند ہونے سے کھروڑکچے کے علاقے دریاء سند ھ کنارے آباد 20بستوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا لوگ اپنے مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے بھاری کرایہ دے کر نقل مکانی کرکے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔