Thursday, May 2, 2024

‘گڈلک پشاورزلمی! آپکی سپورٹ کیلئے چند زلمی وزیر بھیج رہا ہوں’

‘گڈلک پشاورزلمی! آپکی سپورٹ کیلئے چند زلمی وزیر بھیج رہا ہوں’
March 5, 2017

پشاور (92نیوز) پاکستان سپرلیگ فائنل کے جنون نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے پشاور زلمی کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ڈئیر پشاور زلمی ! کابینہ کے چند زلمی آپ کی سپورٹ کیلئے بھیج رہا ہوں۔  پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’گڈلک پشاور زلمی‘‘۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت کے  سینئر صوبائی وزیر شہرام ترکئی، وزیر تعلیم عاطف خان، شاہ فرمان اور فضل خان پشاور سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر فائنل میچ دیکھنے سے معذوری ظاہر کر دی تھی۔