Tuesday, April 23, 2024

گڈز ٹرانسپورٹرز کی مسلسل چھٹے روز ہڑتال، مال کی ترسیلات بری طرح متاثر

گڈز ٹرانسپورٹرز کی مسلسل چھٹے روز ہڑتال، مال کی ترسیلات بری طرح متاثر
January 11, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی اور ہڑتال کے باعث مال کی ترسیلات کا عمل بری طرح متاثر ہے۔ صرف ڈرائی پورٹ پر روزانہ پانچ سو کنٹینرز کا کاروبار ہوتا تھا لیکن اب روزانہ دس کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ فیصل آباد میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے، ہڑتال کے باعث سامان کی ترسیل بری طرح متاثرہوگئی۔ 6 دنوں کے دوران ایک ہزار سے زائد کنٹینرز روانہ نہ کئے جا سکے۔ حکام کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے روزانہ 500 کنٹینرز کا کاروبار ہوتا تھا، ہڑتال کے باعث ایک بھی کنٹینر نہیں جا رہا، ہڑتال سے صرف ڈرائی پورٹ پر یومیہ 10 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔