Thursday, May 9, 2024

گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کردی

گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کردی
January 6, 2020
کراچی ( 92 نیوز) یونائیڈ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ کے قانون پر عمل درآمد،ہائی ویز  پر جرمانوں میں اضافے کے خلاف  ملک بھرمیں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ملک  بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی ہے۔ وفاقی حکومت کیلئے ایک اورامتحان،  ملک بھرکی ٹرانسپورٹ برادری نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کردی ، گڈز ٹرانسپورٹرز  نے غیر معینہ مدت کے لئے سامان کی ترسیل روک دی۔ گڈز کیرئیر کے ترجمان امداد حسین نقوی کہتے ہیں کہ ایکسل لوڈ کے قانون پر فوری عمل کرایاجائے ، حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کے فائدے کے  لئے اس قانون پر عمل درآمد نہیں چاہتی۔ ٹرانسپورٹرز رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تجدید میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا،ہمارے دیگر مطالبات بھی جائز ہیں۔ ملک گیرسطح پرمال برداری مکمل طورپر معطل کردی گئی ہے،جس سے ملک کو روز کی بنیاد پر اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔