Friday, April 26, 2024

گڈانی شپ یارڈ پر لگنے والی آگ سے 18 افراد جاں بحق‘ 66زخمی

گڈانی شپ یارڈ پر لگنے والی آگ سے 18 افراد جاں بحق‘ 66زخمی
November 2, 2016
کراچی (92نیوز) گڈانی شپ یارڈ پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جا سکی۔ 8 گھنٹے بعد آگ بجھانے کا عمل دوبارہ شروع۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی میں بحری جہازمیں آتشزدگی سے 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 66 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جہاز کے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا اور جہاز کے مالک کا دفتر سیل کردیا ۔ ڈی سی لسبیلہ کے مطابق آگ جہاز میں تیل کے باعث لگی۔ نائنٹی ٹو نیوز کی تحقیقات کے مطابق جہاز کے اندر کروڈ آئل کی موجودگی اور اس کی صفائی نہ ہونے کے باعث آگ بھڑکی جس نے فوری طور پر شدت اختیار کرلی۔ ڈی سی او لسبیلہ ذوالفقار ہاشمی کے مطابق جہاز کے ٹھیکیدار فاروق بنگالی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ جہاز کے مالک کا دفتر سیل کرکے اس کی تلاش جاری ہے۔ امدادی کاموں میں شریک ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے 150 سے زائد مزدور جہاز میں کام کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق بحری جہازمیں ہزاروں سلنڈرز اب بھی موجود ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ سے ان کے پھٹنے کا خطرہ موجود ہے۔