Saturday, April 27, 2024

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محل نما بحری جہاز لنگر انداز

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محل نما بحری جہاز لنگر انداز
December 5, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محل نما بحری جہاز لنگر انداز ہوا۔

حکام کے مطابق 14 منزلہ  مسافر بردار بحری جہاز میں چودہ سو دس کمرے، ہوٹل، شاپنگ مال، گیمینگ زون، سوئمنگ پول اور سینما گھر  سمیت دیگر سہولیات موجود ہے۔ مسافر بردار بحری جہاز  1993 میں اٹلی میں تیار کیا گیا تھا۔

بحری جہاز سفری مدت پوری کرنے کے بعد شپ بریکنگ کیلئے لایا گیا تاہم امکان ہے کہ خریدے جانے والے جہاز کو توڑنے کی بجائے تفریح گاہ بنایا جائے گا۔