Friday, May 10, 2024

گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، کراچی میں متعدد کارخانے بند

گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، کراچی میں متعدد کارخانے بند
October 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں گٹکا مافیا  کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ، کارخانہ مالکان اور دکاندار پولیس کے ریڈار پر آگئے ، کارروائی کے دوران متعدد کارخانے بند کر دیے گئے جب کہ سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج ہو گئے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کراچی میں گٹکا مافیا   ماوا مافیا  کے خلاف کریک ڈاؤن  شروع ہو گیا ۔ پولیس کی یومیہ بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں ،  متعدد کارخانوں کی بندش کیساتھ ساتھ دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن، سینکڑوں گرفتاریاں، مقدمات درج ہوگئے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ طارق دھاریجو کہتے ہیں گرفتار ملزمان جلد رہا نہیں ہوسکتے۔ بڑے شہر میں بڑی کارروائیوں پر شہریوں کا مثبت ردعمل، مضر صحت اشیاء پر پابندی کو خوب سراہا، ساتھ ہی مکمل خاتمے کا مطالبہ بھی کردیا۔ پولیس حکام بھی گٹکا، ماوا مافیا کے خلاف ایکشن مزید تیز کرنے کو تیار، دعویٰ کیا کہ ستر فیصد مقامات سے گٹکا ختم کرچکے، شہر کو جلد مضر صحت اشیاء سے مکمل پاک کریں گے۔