Friday, March 29, 2024

گٹر میں گر کر چار سالہ بچہ جاں بحق، کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

گٹر میں گر کر چار سالہ بچہ جاں بحق، کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد
May 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) مواچھ گوٹھ میں گٹر میں گر کر چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں گٹر میں گر چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ تین روز قبل گٹر کا ڈھکن کھلا ہونے کی وجہ سے گر گیا۔ تعفن پھیلنے پر لاش کا پتہ چلا جس کے بعد ریسکیو کو بلا کر لاش نکالی گئی۔ بچے کی لاش ملنے پر لواحقین نے احتجاج کیا اور حب ریور روڈ کو بند کر دیا۔ دوسری جانب گلبہار کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ منگھو پیر ناردرن بائی پاس دیھ مائی گاڑی کے قریب کار سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ کار کے اندر سے گاڑی کے کاغذات ملے جس پر رئیس نام درج ہے۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ سہراب گوٹھ کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔