Sunday, May 19, 2024

گوگل کے ملازمین کا جنسی ہراسگی کے خلاف مظاہرہ

گوگل کے ملازمین کا جنسی ہراسگی کے خلاف مظاہرہ
November 2, 2018
کیلی فورنیا (92 نیوز) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے ملازمین جنسی ہراسگی کے خلاف  سراپا احتجاج بن گئے۔ امریکا ،جرمنی، سنگاپور، لندن اور ڈبلن سمیت مختلف ممالک میں گوگل  ملازمین نے دفاتر میں کام چھوڑ کر مظاہرے کیے۔ ملازمین کے احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب گوگل کی جانب سے انڈرائیڈ کے خالق اینڈی روبن کو جنسی ہراسگی کے الزامات کے باوجود 9 کروڑ ڈالر کا ایگزٹ پیکج دینے کی خبر سامنے آئی۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے اپنے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی قابل اعتراض رویے کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران کمپنی نے 13 سینئر افسروں سمیت 48 ملازمین کو جنسی ہراساں کرنے کی شکایات کی وجہ سے ملازمت سے برخاست کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمپنی کی پالیسیوں کو تبدیل کیا جائے جس میں تنخواہوں میں جنسی تعصب اور خاتون ملازمین کے ساتھ  غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔