Thursday, March 28, 2024

گوگل کی ٹیم پاکستانی طلباءکی حوصلہ افزائی کیلئے 9 یونیورسٹیوں کا دورہ کریگی

گوگل کی ٹیم پاکستانی طلباءکی حوصلہ افزائی کیلئے 9 یونیورسٹیوں کا دورہ کریگی
August 24, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) گوگل نے پاکستان میں قدم رکھ دیے۔ دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے نمائندے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیز کا دورہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے نمائندے ویب ڈویلپمنٹ اور ڈیزائننگ میں دلچسپی رکھنے والے طلباءکی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی 9 یونیورسٹیوں کا دورہ کریں گے۔ گوگل کی ٹیم اپنے دورہ میں ڈویلپرز‘ ڈیزائنرز اور بلاگرز کی حوصلہ افزائی کے علاوہ طلباءکو ایپس اور ویب سائٹس سے کمائی کے طریقے بھی بتائے گی۔ گوگل کی ٹیم 30 اگست کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے اپنا دورہ شروع کریگی۔ گیارہ روزہ دورے میں گوگل ٹیم کا آخری پڑاﺅ 9 ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہو گا۔ گوگل کی ٹیم این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد‘ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی‘ لاہور میں لمز اور یو ای ٹی کے علاوہ یونیورسٹی آف گجرات، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کا دورہ کرے گی۔